(جنید ریاض)ٹیوٹا پنجاب میں دوران سروس انتقال کرجانیوالےملازمین کےاہلخانہ کوتاریخ ریٹائرمنٹ تک مکمل تنخواہ ملےگی، احکامات جاری کردیے گئے۔
تفصیلات کےمطابق چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا احمد خاور شہزاد نے دوران سروس وفات پاجانے والے چھ ملازمین کے کیسز کی منظوری دے دی ہے۔ دوران سروس وفات پاجانے والے ملازمین میں صمیم طاہر، حامد سلیم، محمد ارشد، محمد شعیب، مبارک علی، اور محمد اقبال شامل ہیں۔چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا نے دس سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
ریٹائرڈ ہونے والوں میں محمد نذیر، محمد اکرم، قمر مقبول،رخسار حسین، محبوب احمد شامل ہیں،جبکہ عابد علی،خالد محمود ارشد،آصف ضیاء، عرفان قادر اورمحسن ندیم بھی شامل ہیں۔ سی او او احمد خاور شہزاد کا کہنا ہے کہ محکمہ کے تمام سرکاری ملازمین کے جائز کام ترجیحی بنیاد پر کیے جارہے ہیں۔