سٹی 42 : پنجاب حکومت کا ٹرانسجینڈرز کوسرکاری سکول میں داخل کرنیکا منصوبہ التوا کا شکارہے۔
تفصیلات کے مطابق کلاسسز کا آغاز یکم مارچ 2022 سے ہونا تھا، ایجوکیشن اتھارٹی کو منصوبے کیلئے فنڈز اور سہولیات تاحال فراہم نہ کی جاسکیں۔لاہور میں ٹرانسجینڈرز کیلئے پہلا سکول گورنمنٹ گرلز ہائی سکول برکت مارکیٹ میں بنایا جانا تھا۔
سکول کے اوقات کار کے بعد ٹرانسجینڈرز کو شام کی کلاسسز میں پڑھایا جاناتھا،سکول کیلئے 201 ٹرانسجینڈرز کو رجسٹرڈ بھی کیا گیا تھا،تاہم فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث منصوبہ تاحال نامکمل ہے۔ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے مطابق ٹرانسجینڈرز کی کلاسسز شروع کرنے میں مزید وقت لگ سکتا ہے، حکومت کی طرف سے گرین سگنل ملتے ہی منصوبے پر دوبارہ کام شروع کردیا جائےگا۔