ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان امریکی سازش کے بیانیے کو پیچھے چھوڑ کر امریکا کے ساتھ پھر سے اچھے تعلقات قائم کرنے پر تیار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے برطانوی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں کہا امریکی سازش کا معاملہ ختم ہو چکا، اب امریکا پر الزام نہیں لگاتا۔عمران خان نے امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا اگر دوبارہ منتخب ہوئے تو امریکا سے باوقار تعلقات رکھنا چاہیں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا پاکستان اور امریکا کے تعلقات غلام اور مالک کے رہے ہیں، لیکن اس میں بھی زیادہ قصور پاکستانی حکومتوں کا تھا۔انہوں نے آئی ایم ایف پروگرام پر تنقید کرتے ہوئے خبردار کیا کہ پاکستان دیوالیہ ہونے کے قریب ہے، جب آئی ایم ایف کے کچھ اقدامات سے آپ کی معیشت سکڑ جائے، توہم اپنا قرض کیسے ادا کریں گے؟تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ سیاسی استحکام کی بحالی کا واحد راستہ قبل از وقت صاف اور شفاف انتخابات ہی ہیں، اگر فوری انتخابات نہ ہوئے تو معاشی تباہی اس سے کہیں زیادہ ہوگی۔