ویب ڈیسک:وزیر اعظم شہباز شریف برطانیہ سے وطن واپس پہنچ گئے۔
وزیراعظم شہباز شریف کوپ کانفرنس میں شرکت کے لیے مصر کے شہر شرم الشیخ گئے تھے جہاں سے وہ لندن روانہ ہوگئے تھے۔وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف سے اہم ملاقات کی جس میں ملک کے سیاسی اور دیگر معاملات پر مشاورت کی گئی۔
وزیراعظم گزشتہ روز وطن واپسی کے لیے ائیرپورٹ پہنچے تھے تاہم طبیعت ناساز ہونے پر وہ واپس گھر روانہ ہوگئے تھے۔