راؤ دلشاد حسین: وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، نواز شریف اور مریم نواز پر کڑی تنقید، کہتےہیں ایک دھیلے کی کرپشن نہ کرنے کادعویٰ کرنے والے شہباز شریف کے اکاؤنٹس میں 25 ارب کی ٹی ٹیز لگیں۔
وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے آئی ایس ایف کے یوم تاسیس کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ عمران خان کو 22 سالہ جدوجہد کے بعد اقتدار ملا، اس سے پہلے 30 چالیس سالوں سے دونوں جماعتوں نے تباہی مچارکھی تھی، اقتدار کو لوٹ مار کا زریعہ بنا رکھا تھا۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف احتساب کے بجائے کبھی سٹے آرڈر کے پیچھے چھپتے ہیں، تو کبھی پلیٹ لیٹس کے پیچھے۔ آئی ایس ایف خون میں شامل ہے، تقریب میں شرکت کرکے ماضی کی یادوں کو تازہ کرلیا، سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نےطلبہ تنظیمیں تو بنائیں لیکن انکا کوئی نظریہ نہیں تھا،ججز بحالی تحریک کے دوران آئی ایس ایف بنائی گئی۔ عمران خان نے عام گھرانوں کےنوجوانوں کوپارلیمنٹ تک پہنچایا۔
ان کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور، میاں محمود الرشید، سیف اللہ نیازی، عامر کیانی، اعجاز چودھری سمیت دیگر نے آئی ایس ایف کی ترویج کےلئے معاونت کی۔