بچوں کو کورونا ویکسین نہ لگانے کا فیصلہ، وجہ سامنے آگئی

Students Vaccination has stop
کیپشن: Corona Vaccination
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: این سی او سی نے کورونا کے بڑھتے کیسز اور ان کی روک تھام کی بنا پر  12 سال اور اس سے زائد عمر کے بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کا آغاز کیا تھا، جس کو اب  معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے ایک ٹویٹ کیا گیا ہے۔ جس کے مطابق  12سے  15 سال عمر کے بچوں کی ویکسی نیشن جزوی معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ بچوں کی ویکسی نیشن 15سے 27 نومبر معطل رہے گی۔

این سی او سی نے یہ بھی بتایا کہ کورونا ویکسی نیشن کی م عطلی کا فیصلہ قومی انسداد خسرہ و روبیلا مہم کے باعث کیا گیا ہے۔ قومی انسداد خسرہ و روبیلا مہم 15تا 27 نومبر جاری رہے گی۔

  یاد رہے بچوں کی ویکسی نیشن کیلئے سکولوں میں مہم شروع کی گئی تھی اور سکول میں ہی بچوں کو ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاکہ ہر بچہ ویکسینیٹڈ ہوجائے۔