رائیونڈ جانیوالی تمام شاہراہیں ایک بار پھر بند

CTO Visited Raiwind
کیپشن: Raiwind
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری)تبلیغی اجتماع کے شرکاء کے انخلاء کا معاملہ،،سی ٹی او لاہور کا رائیونڈ روڈ سمیت مختلف پوائنٹس کا دورہ،سی ٹی او نے ڈائیورشن پوائنٹس پر موجود وارڈنز کو ہدایات دیں۔

 رائیونڈ اجتماع کے شرکاء کا انخلاءاختتامی دعا کے بعد شروع ہوا، ٹریفک پولیس نے رائیونڈ جانےوالی تمام شاہراہیں بند کرکے شرکا کی گاڑیوں کے قافلوں کو یکطرفہ چلایا۔

سی ٹی او منتظر مہدی نے رائیونڈ، پاجیاں چوک اور بھوبتیاں چوک کا دورہ کیا اورانخلائی روٹس کا تفصیلی جائزہ لیا۔ سی ٹی او نے ڈائیورشن پوائنٹس پر موجود وارڈنز کوہدایات بھی دیں۔ سی ٹی او کا کہنا تھا کہ شرکاء اجتماع کی گاڑیوں کے انخلاء کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے ۔

واضح رہے کہ رائیونڈ میں ہو نےوالے سالانہ تبلیغی اجتماع کے پہلےمرحلہ کی اختتامی دعا کے وقت ہی رائیونڈ آنےوالے تمام راستے عام ٹریفک کے لئے بند کر دیئے گئے تھے اور اجتماع کے شرکا کے قافلوں کو یکطرفہ چلایا گیاتھا۔

انخلاء کے وقت سب سے پہلے موٹر سائیکل اور رکشہ اسٹینڈ بعدازاں کار اسٹینڈ، ویگن اسٹینڈ اور آخر میں بس اور ٹرک اسٹینڈ خالی کروایا گیا تھا، انخلاء کے وقت موٹروے اور رنگ روڈ سے آنیوالی ٹریفک کو بھی رائیونڈ کی جانب نہیں جانے دیا گیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer