(مانیٹرنگ ڈیسک) کوٹ رادھا کشن کے نواحی علاقے راجہ جنگ میں گاڑی نہ روکنے پر پولیس اہلکاروں کی مبینہ فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات ایک بجے کے قریب کوٹ رادھا کشن کے نواحی گاؤں متا کے رہائشی نوجوان اصغر ، عبدالجبار اور رمضان قصور میں کھانا کھانے کے لیے گئے تھے، کھانے کے بعد واپسی پر جب ان کی گاڑی راجہ جنگ بس اسٹاپ کے قریب پہنچی تو پولیس نے رکنے کا اشارہ کیا، لواحقین کے مطابق کار تھوڑی دور رکنے پر پولیس موبائل میں سوار اہلکاروں نے مبینہ طور پر گاڑی پر فائرنگ کردی، فائرنگ کی زد میں آکر 32 سالہ اصغر ہلاک ہوگیا جبکہ عبدالجبار اور رمضان زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق اطلاع ملنے پر اعلیٰ احکام موقع پر پہنچ گے، ڈی پی او قصور صہیب اشرف نے تحقیقات کے بعد ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا، واقعے میں ملوث پانچوں پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج ہو گئی ہے اور 4 اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ایس ایچ او فرار ہوگیا۔