ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی ٹوئٹر صارفین ما موں بن گئے،پاکستانی اداکار کو حقیقی فوجی سمجھ لیا 

بھارتی ٹوئٹر صارفین ما موں بن گئے،پاکستانی اداکار کو حقیقی فوجی سمجھ لیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42)بھارتیوں کی جانب سے پاکستانی اداکار احد رضامیر کو پاک فوج کا حقیقی جوان سمجھنے پر پاکستانیوں نے بھارتیوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔بعض اوقات ہندو انتہا پسند پاکستان اور پاک فوج سے نفرت کرنے میں اتنے آگے بڑھ جاتے ہیں کہ انہیں صحیح اور غلط میں فرق ہی معلوم ہی نہیں ہوتا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق ہر کوئی جانتا ہے کہ بعض اوقات ہندو انتہا پسند پاکستان اور پاک فوج سے نفرت کرنے اور بھارت سے حب الوطنی ظاہر کرنے میں اتنے آگے بڑھ جاتے ہیں کہ انہیں صحیح اور غلط میں فرق ہی معلوم ہی نہیں ہوتا۔ کچھ ایسا ہی حال ہی میں ہوا جب چند بھارتی ٹوئٹر صارفین نے اداکار احد رضامیر کو حقیقی فوجی سمجھ کر اپنی فوج کے گن گانے شروع کردئی

ایک بھارتی ٹوئٹر صارف نے بغیر کوئی جانچ پڑتال کیے پاکستانی اداکار احد رضامیر کی وردی میں ملبوس تصویر ٹوئٹر پر شیئر کرائی اور انہیں پاک فوج کا حقیقی جوان سمجھتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ یہ پاک آرمی کے جوان کیپٹن صابر خان کی تصویر ہے جو وادی نیلم میں بھارتی فوج کے ہاتھوں مارے گئے۔

بس یہ وائرل ہو نے کی دیر تھی کہ انڈین سوشل میڈیا صا رفین نے بغیر کسی تصدیق کے انہیں حقیقی پا کستانی فو جی سمجھ کر اپنے سو رماﺅں کے گن گانے شروع کر دئیے حا لانکہ یہ تصویر پا کستانی ادا کا ر احد رضامیر کی ہے، جو ڈراما سیریل ”عہد وفا“ کی ہے۔ جس میں انہوں نے پاک فوج کے جوان کا کردار ادا کیا تھا۔ یہ کردار اور ڈراما شائقین میں بے حد پسند کیا گیا تھا۔

بھارتی صارف کی اتنی بڑی غلطی پر پاکستانیوں نے بھی انہیں نہیں چھوڑا اور ٹوئٹر پر ہی بھارتیوں کا خوب مذاق اڑایا۔پا کستا نی صارف نے بھارتی ٹوئٹر ہینڈل کو جواب دیتے ہوئے کہا یہ پاکستانی اداکار احد رضامیر ہیں اور یہ تصویر ان کے ڈرامے ”عہد وفا“ کی ہے۔