ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف یونیورسٹی میں مالی بے ضابطگیاں ، آڈٹ کرنیکا فیصلہ

معروف یونیورسٹی میں مالی بے ضابطگیاں ، آڈٹ کرنیکا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں مالی بے ضابطگیوں کا معاملہ، گزشتہ دس سال کا فرانزک آڈٹ کیا جائےگا۔ 
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی سید یاور عباس بخاری نے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں مالی بےضابطگیوں بارے کہا کہ آڈیٹر جنرل کو مراسلہ جاری کیا ہے کہ یونیورسٹی کے گزشتہ دس سال کا فرانزک آڈٹ کروایا جائے۔ اس ضمن میں یونیورسٹی کے تمام تر ٹھیکہ جات اور بھرتیوں کی چھان بین کی جائے گی۔

چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کے مراسلے کے مطابق لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں مبینہ طور پرسنگین مالی اور قواعد ضوابط کی خلاف ورزیاں ہوئی ہیں لہذا آڈٹ کرکے رپورٹ چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کو پیش کی جائے۔