خواجہ سرا کمیونٹی کے لیے صحت سہولت کلینک کا افتتاح

خواجہ سرا کمیونٹی کے لیے صحت سہولت کلینک کا افتتاح
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) خواجہ سرا کمیونٹی کو طبی سہولیات کی فراہمی،اخوت فاونڈیشن نے محکمہ پرائمری اور سکینڈری ہیلتھ کےاشتراک سے فاونٹین ہاﺅس میں خواجہ سرا کمیونٹی کے لیے صحت سہولت کلینک کا افتتاح کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اخوت فاونڈیشن نے محکمہ پرائمری اور سکینڈری ہیلتھ کے اشتراک سے فاونٹین ہاﺅس میں خواجہ سرا کمیونٹی کے لیے صحت سہولت کلینک کا افتتاح کر دیاہے۔افتتاحی تقریب میں سیکرٹری ہیلتھ کیپٹن ریٹائرڈ عثمان یونس،چیئرمین کمیٹی فاونٹین ہاوس امجد ثاقب،ڈپٹی سیکرٹری حافظ قیصر،ایم ایس فاونٹین ڈاکٹرعمران مرتضی،عائشہ عمران سمیت میڈیکل کے شعبہ سے وابستہ افراد شریک ہوئے۔
فاونٹین ہاﺅس میں صحت سہولت کلینک کا آغاز ذیابیطس کی مناسبت سے کیا گیاہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری ہیلتھ عثمان یونس نے کہا کہ حکومت کو صحت کے حوالے بہت سے چیلنچز کا سامنا ہے۔ صحت سہولت کلینک سے خواجہ سرا کمیونٹی کوبہترسہولیات فراہم ہونگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ کارخیر کو بڑھانے کے لیے محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ اپنے وسائل کا استعمال کرے گا۔فاونٹین ہاوس ایسے افراد کی مدد کررہا ہے جومعاشرتی طور پر منفی رویوں کوشکار ہیں۔ڈاکٹر امجد ثاقب نے کہا کہ ذیابیطس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ صحت سہولت کلینک بنیادی طور پرشوگر کے امراض اوراسکے علاج معالجہ میں طبی سہولیات فراہم کرے گا۔