سموگ کا باعث بننے والی صنعتوں کو کتنے لاکھ روپے جرمانہ کیاگیا؟ رپورٹ جاری

سموگ کا باعث بننے والی صنعتوں کو کتنے لاکھ روپے جرمانہ کیاگیا؟ رپورٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راﺅ دلشاد) پی ڈی ایم اے نے اینٹی سموگ کارروائیوں کی رپورٹ جاری کردی ،سموگ کا باعث بننے والی صنعتوں ، کارخانوں اور ٹرانسپورٹس کو14 لاکھ 99 ہزار جرمانے کئے جبکہ 150 سے زائد مقدمات درج کئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سموگ کا زیادہ سے زیادہ تناسب ٹاؤن ہال کے گرد و نواح میں ریکارڈ کیا گیا،محکمہ تحفظ ماحولیات کے ائیر کوالٹی انڈکس پر ٹاؤن ہال میں ہوا کا معیار 253 درجہ تک رہا ایسے تمام علاقے جہاں سموگ محسوس کی جا رہی ہے، پی ڈی ایم اے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق شہری ماسک کے ساتھ عینک استعمال کریں ،پیاس کی شدت کو بڑھنے نہ دیں ،پانی کی بوتل ساتھ رکھیں۔
 گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے تحت انسداد سموگ مہم کے دوران 14 لاکھ 99 ہزار کے جرمانے کئے گئے150ایف آ ئی آ رز درج ہوئیں جبکہ23لوگ گرفتار ہوئے،اس کے علاوہ197صنعتی یونٹ بند کئے گئے اور 10 اڈوں کو وارننگ دی گئی، 20اکتوبر سے اب تک دھواں چھوڑنے کی شکایات پرمجموعی طور پر 1ہزار 495 صنعتی یونٹس بند کئے گئے ۔
رپورٹ کے مطابق 164 اڈوں کو وارننگ جاری ہوئی،6ہزار 909گاڑیاں بند کی گئیں، ویسٹ، ٹائرز اور پلاسٹک کی آ تشزدگی پر 62 ایف آ ئی آرز درج ہوئیں اور445,000 روپے کے جرمانے کئے گئے۔