حکومت میں کون آئیگا، فیصلہ ووٹ کی طاقت سے ہوگا: گورنر پنجاب

حکومت میں کون آئیگا، فیصلہ ووٹ کی طاقت سے ہوگا: گورنر پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذفی بٹ) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ حکومت میں کون آئے گا، اس کا فیصلہ ووٹ کی طاقت سے ہی ہوگا، عوام جمہوریت، آئین وقانون کی حکمرانی اور حکومتی بیانیہ کے ساتھ ہیں۔

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے سپیکر بلوچستان اسمبلی عبد القدوس بزنجو نے ملاقات کی، گورنر پنجاب نےعبد القدوس بزنجو کے ہمراہ گور نر ہائوس میں کورونا ہیروز وال کا بھی دورہ کیا، چودھری محمد سرور نے کہا کہ اپوزیشن کے غیر آئینی مطالبات کوقوم کو دیکھ رہی ہے، معاشی اور سفارتی سمیت ہرمحاذ پر پاکستان کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 30 سالوں میں پہلی بار پنجاب میں انڈسٹری مکمل بحال ہو رہی ہے، وفاقی اور پنجاب حکومت بلوچی بھائیوں کیساتھ متحد کھڑی ہے۔

گورنر پنجاب نے ایل او سی پر بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایل اوسی پر بمباری بدترین بھارتی دہشت گردی ہے، بھارت خطے میں امن کیلئےسب سے بڑاخطرہ ہےدنیا نوٹس لے۔

عبد القدوس بزنجو نے گورنر پنجاب کے بلوچی طلبا کے لیے تاریخی سکالر شپ پروگرام کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا۔

سپیکر بلوچستان اسمبلی کا کہنا تھا کہ صحت اورتعلیم کے شعبے میں بلوچستان میں بھر پورتوجہ کی ضرورت ہے، پاکستان کی مضبوطی کیلئے بلوچستان کی مضبوطی بھی ضروری ہے۔

 

 

Sughra Afzal

Content Writer