رواں ماہ کیا سستا ہوا؟؟ کیا مہنگا ؟؟ ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری

 رواں ماہ کیا سستا ہوا؟؟ کیا مہنگا ؟؟ ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ادارہ شماریات نے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔16 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ 22 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔


ملک بھر میں رواں ماہ کے دوسرے ہفتے بھی مہنگائی میں کمی کا سلسلہ جاری رہا۔وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی پر ہفتہ وار رپورٹ جاری کی جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر، آٹا اور لہسن سمیت 11 اشیاء کی قتیموں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 16 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ 22 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0.07 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر 4.06 روپے فی کلو، لہسن 2 روپے 38 پیسے، پیاز فی کلو 46 پیسے، گندم کا 20 کلو کا تھیلا 4 روپے 69 پیسے جب کہ مونگ کی دال 3 روپے 31 پیسے سستی ہوئی ہے۔

دوسری جانب اعداو شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران آلو کی فی کلو قیمت میں 56 پیسے، چکن کی فی کلو قیمت میں 22 روپے 47 پیسے، انڈے 41 پیسے فی درجن جب کہ چینی کی فی کلو قیمت میں 57 پیسے اضافہ ہوا ہے۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں مہنگائی کا مسئلہ زیربحث آیا تھا۔عمران خان نے مہنگائی کم کرنے کیلئے وزرا اور حکومتی ترجمانوں کو ٹاسک سونپے تھے۔ملک میں بڑے پیمانے پر ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن پر اتفاق بھی کیا گیا تھا۔ گزشتہ روز بھی وزیراعظم نے تربت میں تقریب سے  خطاب کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی تھی کہ  بہت جلد آٹے اور چینی کی قیمت میں واضح کمی آنے والی ہے۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor