پنجاب میں سردیوں کی چھٹیاں ہوں گی یا نہیں؟وزیرتعلیم کا اہم بیان سامنے آگیا

پنجاب میں سردیوں کی چھٹیاں ہوں گی یا نہیں؟وزیرتعلیم کا اہم بیان سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  سٹی42:وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کورونا وائرس کے باعث موسم سرما کی چھٹیوں کی مخالفت کردی۔

وزیرتعلیم مراد راس کا راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سب سے زیادہ کورونا ایس او پیز اسکولوں میں فالو ہورہے ہیں۔ اب تک 117 اسکولوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، 16 اسکول سیل کیے ہیں۔صوبائی وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ پنجاب میں اسکول بند کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ میری سمجھ کے مطابق موسم سرما کی چھٹیاں نہیں ہونی چاہئیں۔

واضح رہے  کہ کورونا کی دوسری لہر شدید ہونے پرنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے سینما ، تھیٹر اور درباروں کو فوری بند کرنے کا حکم  دیا تھا۔ جبکہ تعلیمی اداروں میں قبل از وقت موسم سرما کی تعطیلات، عوامی اجتماعات پر پابندی اور مارکیٹیں جلد بند کرنے پر بھی غور جاری ہے۔  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی)کا اجلاس وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور ترقی اسد عمر کی صدارت میں ہوا جس میں ملک اور خاص طور پر تعلیمی اداروں سے حاصل ہونے والے کووڈ 19 کے کیسز سے متعلق اعدادوشمار کا جائرہ لیا گیا، اجلاس کے شرکاء کو کورونا ایس او پیز پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں تعلیمی اداروں میں قبل از وقت موسم سرما کی تعطیلات دینے اوربڑھانے کی سفارش کی گئی، اجلاس میں عوامی اجتماعات پر پابندی اور مارکیٹیں جلد بند کرنے کی سفارش بھی کی گئی جبکہ سینما اور تھیٹرز فوری طور پر بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔این سی او سی نے شادی تقریبات سے متعلق نظر ثانی شدہ گائیڈ لائنز جاری کر دیں، جس کے تحت شادی کی آؤٹ ڈور تقریبات میں 500مہمان شریک ہو سکیں گے ، شادی تقریبات کی گائیڈ لائنز کا اطلاق 20نومبر سے ہو گا۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor