سبزی فروشوں کی من مانیاں جاری، شہری ریلیف کو ترس گئے

سبزی فروشوں کی من مانیاں جاری، شہری ریلیف کو ترس گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حسن علی ) شہر میں سبزیوں کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی، ٹماٹر اڑھائی سو روپے فی کلو میں فروخت ہوتا رہا، ادرک کی بھی چار سینچریاں مکمل ہو گئیں جبکہ سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد خواب بن گیا۔

شہر میں نہ تو ٹماٹر سستا ہوا، نہ ہی کسی اور سبزی کی قیمت کم ہوسکی۔ ٹماٹر اڑھائی سو روپے فی کلو میں ہی فروخت ہوتے رہے جبکہ ادرک پچاس روپے کے اضافے سے چار سو روپے فی کلو ہوگیا جبکہ شہر میں آلو ستر، لہسن تین سو، مٹرایک سو پچاس، سبزمرچ دو سو، کھیرااسی، گاجراسی، مولی چالیس، شملہ مرچ چار سو، گھّیا کدو ایک سو، ٹینڈے ایک سو، شلجم ایک سو، گوبھی اسی، بند گوبھی ایک سو، مٹر ایک سو پچاس روپے فی کلو میں فروخت ہوتے رہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور شہریوں کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے اور مہنگائی روز بروز بڑھتی جا رہی ہے جبکہ سبزیاں بھی اب عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں۔

سبزی فروشوں کا کہنا ہے کہ اگر ضلعی انتظامیہ بولی کے وقت مقرر کی جانیوالی قیمت سرکاری نرخنامے پر درج کرے تو شہر میں سرکاری نرخنامے پر باآسانی عمل ہو سکتا ہے۔