( زاہد چوہدری ) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے بی ڈی ایس سیکنڈ پروفیشنل کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا، کامیابی کا تناسب 77 اعشاریہ 86 فیصد رہا۔
یو ایچ ایس کے زیرانتظام ہونے والے بی ڈی ایس ایس سیکنڈ پروفیشنل کے سالانہ امتحانات میں 14 ڈینٹل کالجز کے 837 طلبہ نے حصہ لیا جن میں سے 647 پاس اور 184 فیل قرار پائے جبکہ کامیابی کا تناسب 77 اعشاریہ 86 فیصد رہا۔ پہلی پوزیشن ڈینٹل سیکشن فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کی امل وحید نے حاصل کی جبکہ فاطمہ میموریل کی طالبات نرمین اظہر اور ارحا وجاہت تیسری پوزیشن حاصل کی۔
ترجمان یو ایچ ایس کے مطابق بی ڈی ایس سیکنڈ پروفیشنل کے ضمنی امتحانات 3 جنوری 2020 سے شروع ہونگے۔