ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی نوید سنادی

محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی نوید سنادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعدیہ خان ) لاہور میں موسم سرما کی پہلی بارش، موسم سہانا ہوگیا، پانی کی بوندو‍ں نے سموگ بھگادی، محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں بارش کی پیش گوئی بھی کردی۔

صبح سے لاہور میں بادلوں کا راج رہا، درجہ حرارت کم ہوا اور سموگ نے فضا کو آلودہ کر دیا۔ دوپہر کے اوقات میں لاہور کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی پھوار نے موسم سہانا کر دیا جبکہ آسمان پر چھائی گرد کی لہر بھی غائب ہو گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے لاہور میں مزید بارش ہوگی جس سے سموگ کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔ واضع رہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے سب سے زیادہ موسمیاتی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔