نواز شریف کی حالت تشویشناک، ڈاکٹروں نے اہم مشورہ دیدیا

 نواز شریف کی حالت تشویشناک، ڈاکٹروں نے اہم مشورہ دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی طبیعت خراب، سٹیرائیڈز کی ہائی ڈوز دینے کی وجہ سے جسم پر سوجن، ڈاکٹرز نے مزید کوئی وقت ضائع کیے بغیر بیرون ملک لے جانے کا مشورہ دیدیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم نواز  شریف کی حالت بدستور ناساز ہے، شریف میڈیکل سٹی کے ڈاکٹرز کے اجلاس میں نواز شریف کو فوری طورپر بیرون ملک علاج کیلئے منتقل کرنے کی تجویز دی گئی ہے، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سٹیرائیڈز انسولین اور دیگرادویات کی ہائی ڈوزکے سائیڈ ایفیکٹس سے نوازشریف کے جسم پر سوجن پیدا ہو گئی۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سٹیرائیڈز کی ہائی ڈوز کی وجہ سے میاں نواز شریف کی بلڈ شوگر ہائی ہوچکی ہے، جس کی وجہ سےانہیں دن میں چار مرتبہ انسولین لگائی جا رہی ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہےکہ سٹیرائیڈز کی ہائی ڈوز نواز  شریف کے پلیٹ لیٹس کی مقدار سفر کے قابل بنانے کیلئے مجبوراً دی جبکہ سٹیرائیڈز کی ہائی ڈوز کے منفی اثرات روکنے کیلئے ادویات میں ردوبدل کیا گیا۔

ڈاکٹرز کو تشویش ہے کہ سٹیرائیڈز کی ہائی ڈوز کے منفی اثرات میاں نواز  شریف کی زندگی کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں اور پلیٹ لیٹس تیزی سے گرنے پر تشویش بڑھ رہی ہے۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ نواز شریف کیلئے ایک ایک لمحہ قیمتی ہے، یہ جاننے کے باوجود حکومت دانستہ طور پر نواز شریف کی زندگی کے راستے میں غیر قانونی رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer