لاہور میں سموگ کا راج، ائیر کوالٹی انڈیکس 400 سے تجاوز کرگیا

لاہور میں سموگ کا راج، ائیر کوالٹی انڈیکس 400 سے تجاوز کرگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (فاران یامین) لاہور میں فضائی آلودگی میں اضافہ، ائیر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 400 سے تجاوز کر گئی۔

محکمہ ماحولیات آلودگی کی بڑھتی ہوئی شرح کو نظر انداز کرنے لگا، لاہور میں سب سے زیادہ گلبرگ میں فضا آلودہ ہے جہاں انڈیکس 583، گڑھی شاہو میں 529، مزنگ میں 513، ٹبہ میں 450، گل کالونی فیروز پور روڈ کے اطراف میں 423 ریکارڈ کیا گیا, لاہور میں آلودگی کی شرح 434 ہوگئی۔

ڈائریکٹر ماحولیات نسیم الرحمن نے مختلف ویب سائٹس پر جاری ائیر کوالٹی انڈیکس کو مسترد کردیا اور طریقہ کار پرسوال اٹھا دیئے۔

ڈائریکٹر ماحولیات نے کہا کہ 24 گھنٹے کے بعد نکالی جانے والی اوسط آلودگی کی شرح لاہور میں 196 ہے جو کہ خطرناک نہیں، شہریوں نے لاہور میں آلودگی کم کرنے کے لیے حکومت سے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

طبی ماہرین نے شہریوں کو سموگ سے نمٹنے کیلئے احتیاطی تدابیر اپنانے کا مشورہ دیا، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری غیر ضروری گھروں سے باہر نکلنے سے اجتناب کریں، گھر سے نکلتے وقت منہ پر ماسک کا استعمال کریں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز تک بارش کی پیشگوئی کردی ہے، جس سے سموگ کے بادل چھٹ جائیں گے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق اس وقت لاہور دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر ہے، حکومت نے اگر ہنگامی بنیادوں پر اقدامات نہ کیے تو شہرکی فضا مزید آلودہ ہوسکتی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer