گاڑیوں کے پُرکشش نمبروں کی نیلامی ای آکشن کے ذریعے کرانے کا فیصلہ

گاڑیوں کے پُرکشش نمبروں کی نیلامی ای آکشن کے ذریعے کرانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (علی ساہی) اب گاڑیوں کے پُرکشش نمبرز سفارش سے نہیں ملیں گے، پرکشش نمبرزکی خریداری کے لیے ای آکشن کا حصہ بننا پڑے گا۔

لاہور میں سریز ایل ای اے 19 اے کے پُرکشش نمبروں کی نیلامی پہلی بار ای اکشن کے ذریعے کی جائے گی، محکمہ ایکسائز نے پہلی بار پُرکشش نمبروں کی نیلامی ای آکشن کے ذریعے کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

 ڈائریکٹر ریجن سی رانا قمرالحسن کا کہنا ہے کہ ایل ای اے 19 کے پُرکشش نمبروں کی نیلامی ای آکشن کے ذریعے کی جائے گی، ای آکشن سے  3روز قبل ایکسائز کی ویب سائٹ پر پُرکشش نمبرز کی ریزر و قیمت دیدی جائیگی اور نمبرز خریدنے کے خواہشمند بنیادی قیمت کا ڈرافٹ بینک سے تیار کرا کے ای ٹی او کے نام جمع کرائیں گے، 2 دن نیلامی کا عمل جاری رہے گا اور آن لائن نیلامی میں زیادہ ریٹ دینے والوں کی لسٹ اپڈیٹ کردی جائے گی اور نیلامی میں کامیاب افراد محکمہ ایکسائز میں رقم جمع کرائیں گے جس کے بعد نمبر ایشو کردیا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer