(وقاص احمد) فیس بک پر میرے خلاف سٹیٹس کیوں لگایا، چوہنگ میں فیس بک پر پوسٹ لگانے پر نوجوان قتل کر دیا گیا۔
فیس بک پر سٹیٹس لگانے پر اپنے ہی جان کے دشمن بن گئے، مقتول فقیر حسین کو اسکے چچا زاد بھائی محمد حسن نواز نے فیس بک پر پوسٹ لگانے پر قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق مقتول فقیر حسین نے کچھ روز قبل فیس بک پر ایک پوسٹ لگائی تھی، مقتول فقیر حسین کی فیس بک پوسٹ اس کے چچا زاد بھائی کو ناگوار گزری، چچا زاد بھائی حسن نواز نے مقتول فقیر حسین کو شادی کی ایک تقریب سے باہر بلا کر قتل کر دیا، ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا تاہم ملزم تاحال مفرور ہے۔