(اکمل سومرو) پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے نیا نصاب نافذ کر دیا، 19 مضامین کا نیا نصاب بورڈ آف گورنرز کی منظوری کے بعد نافذ کیا گیا۔
سٹی 42 ذرائع کے مطابق بورڈ نے پہلی جماعت سے لے کر بارہویں جماعت تک نئے نصاب کو لاگو کرنے کے احکامات جاری کئے، بورڈ نے پری پرائمری ایجوکیشن، پہلی جماعت سے 8 ویں تک اُردو، پہلی و دوسری جماعت کی جنرل نالج، پہلی جماعت سے بارہویں جماعت تک انگریزی کا نیا نصاب لاگو کیا۔
پہلی سے میٹرک تک ریاضی، تیسری جماعت سے ساتویں جماعت تک اسلامیات، تیسری سے پانچویں تک سوشل سائنسز، تیسری سے دسویں تک سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا نیا نصاب لاگو کیا گیا ہے