شاہد ندیم: واپڈا سپورٹس بورڈ کی جانب سے بین الاقوامی مقابلوں کے فاتح کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب، چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین نے انعامات تقسیم کیے۔
تفصیلات کے مطابق واپڈا سپورٹس بورڈ کی جانب سے بین الاقوامی مقابلوں میں فا تح واپڈا کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب میں چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، چیئرمین واپڈا نے اس موقع پر جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ واپڈا کے کھلاڑی اسی جذبہ کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرتے رہیں گے۔
لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین نے مزید کہا کہ واپڈا کے کھلاڑی مختلف بین الاقوامی گیمز میں سونے کے آٹھ تمغے، چاندی کے دو اور کانسی کے 13 تمغے جیت چکے ہیں، تقریب میں چیئرمین واپڈا نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں نقد انعامات تقسیم کیے۔