ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسوزو نے نئی گاڑی متعارف کرادی

 اسوزو نے نئی گاڑی متعارف کرادی
کیپشن: City42- D- Max, Isuzu, Vehicles
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہ رخ ندیم) اسوزو  نے اپنی نئی فور بائی فور گاڑی ڈی میکس متعارف کرا دی،  جو لانچنگ کے پہلے ہی دن لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

اسوزو کمپنی نے کوئٹہ کے بعد لاہور میں بھی اپنی نئی 3000 سی سی ڈبل کیبن گاڑی ڈی میکس متعارف کرا دی، لانچنگ کے پہلے دن گاڑیوں کے شوقین افراد نے گاڑی کو دیکھنے کے لئے جیل روڈ پر اسوزو شوروم کا رخ کیا۔

جنرل مینجر سیلز اینڈ مارکیٹنگ اسوزو عمران رشید نے گاڑی کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پہلی 3000 سی سی گاڑی متعارف کروائی گئی ہے جس میں 5 مختلف رنگ موجود ہے، جبکہ اسکی قیمت بھی دوسری گاڑیوں سے کم ہے۔

عمران رشید نے مزید بتایا کہ کسٹمر کی ڈیمانڈ کے مطابق اس کے کیبن کو آرام دہ بنایا گیا ہے۔ انجن کی فیول ایورج بھی بہتر رکھی ہے، جبکہ بہترین ساؤنڈ کے لئے 8 سپیکرز بھی نصب کیے گئے ہیں۔ 

عمران رشید نے کہا کہ اتوار تک لوگوں کو اس کی ٹیسٹ ڈرائیو کروا رہے تاکہ لوگ خریدنے سے پہلے اس کا اچھے سے جائزہ لے سکیں۔

Sughra Afzal

Content Writer