حکومت نے پنجاب بھر کے سکولوں کی ناقص سکیورٹی کا نوٹس لے لیا

حکومت نے پنجاب بھر کے سکولوں کی ناقص سکیورٹی کا نوٹس لے لیا
کیپشن: City42 - Schools, Lahore,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) پنجاب بھر کے اے اور اے پلس سکولوں کے سکیورٹی انتظامات تاحال بہتر نہ کیے جاسکے، ہوم ڈیپارٹمنٹ نے سکیورٹی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروانے کے بعد16 دسمبر تک سکیورٹی انتظامات کی رپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے اے اور اے پلس سکولوں کی سکیورٹی بہتر نہ بنانے کا نوٹس لے لیا۔ سکیورٹی آڈٹ میں بڑی چینز کے نام دوبارہ فہرست میں شامل ہونے پر ہوم ڈیپارٹمنٹ نے مذکورہ سکولوں سے سختی سے نمٹنے کی ہدایت جاری کردی۔

پنجاب حکومت نے 1200 سے زائد تعداد والے سکولوں کی سکیورٹی کا دوبارہ آڈٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سکیورٹی آڈٹ کی رپورٹ 16 نومبر تک محکمہ کو بھیجوائی جائے گی۔ مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ناقص سکیورٹی والے سکولوں کو ایس او پیز پر عملدرآمد کرایا جائے، سکیورٹی اداروں سے تعاون نہ کرنے والے سکولوں کا لائسنس منسوخ کردیا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer