(جنید ریاض)سکول سے اساتذہ کی بغیر اطلاع غیر حاضری کا معاملہ،جب تک چھٹی کی منظوری نہ ہو ٹیچر یا ملازمین ڈیوٹی نہیں چھوڑ سکتے۔
چھٹی کی منظوری کے بغیر ڈیوٹی چھوڑنے پر کاروائی ہوگی،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ااساتذہ و ملازمین کو لیٹر جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اکثر اساتذہ و ملازمین چھٹی اپلائی کرکے ڈیوٹی سے غائب ہو جاتے تھے۔اساتذہ کے غیر ذمے دارانہ رویے سےسکول متاثر ہو رہے تھے۔اگر بغیر چھٹی منظوری کے سٹیشن چھوڑا تو پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔