مسلم لیگ (ن) کی سپریم کورٹ کے باہر احتجاج میں بھرپور شرکت کی تیاری

PMLN, Dharna Supreme Court, Islamabad, Sit-in, Lahore, Kala Shah Kakoo Interchange, Thokar Niaz Baig, Maryam Nawaz Sharif,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مریم نواز پنجاب اور پختونخوا سے پہنچنے والے مسلم لیگ نون کے قافلوں کا  اسلام آباد میں استقبال کریں گی، تمام قافلے اکٹھے ہو کر مریم نواز کی قیادت میں سپریم کورٹ کےسامنے دھرنےمیں شرکت کےلئے پہنچیں گے۔ مریم نواز شریف کی ہدایت پر مسلم لیگ ن لاہور کا پہلا  قافلہ صبح7بھے ٹھوکر نیاز بیگ سے بذریعہ موٹر وے اسلام آباد دھرنے میں شریک ہونے کے لئے روانہ ہو گا۔

پارٹی زرائع کے مطابق میاں نواز شریف کی ہدایت پر مسلم لیگ نون نےسپری کورٹ کےسامنے دھرنا کےلئے مولانا فضل الرحمان اورر پیپلز پارٹی کے قائد بلاول بھٹو کے شانہ بشانہ کھڑا  ہوونے کے لئے ہفتہ اور اتوار کے روز بھرپور سرگرمی کی اورتمام کارکنوں کو دھرنا میں اسلام آباد لے جانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر تیاریاں مکمل کیں۔

مسلم لیگ ن کے لاہور سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی، سابق اراکین پنجاب اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز اور سابقہ بلدیاتی نمائندوں و لیگی کارکنوں پر مشتمل دوسرا  قافلہ جبکہ دوسرا قافلہ کالا شاہ کاکو انٹرچینج سے براستہ موٹر وے اسلام آباد کے لئے روانہ ہو گا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق لاہور سے نکلنے والے دونوں قافلے موٹر وے پر ایک ساتھ مل کر سفر کریں گے، لاہور سے نکلنے والے قافلوں کی قیادت مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر کرینگے، مسلم لیگ ن لاہور کی جانب سے کارکنوں کی اسلام آباد روانگی کے حوالے سے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، پارٹی کی جانب سے بسوں، کاروں اور دیگر گاڑیوں کا بندوبست کیا گیا ہے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی قافلے کے شرکا کے کھانے پینے کے انتظامات بھی مکمل کر لئے گئے ہیں، مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے ملک سیف الملوک کھوکھر کو اسلام آباد جانیوالی ریلی کا کنوینئر مقرر کیا گیا ہے، موٹر وے پر مختلف انٹرچینجز سے دیگر اضلاع سے آنے والے قافلے بھی ریلی کا حصہ بنتے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے مختلف ونگز بھی ریلی میں اپنی بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں گے، پارٹی کے طلبا ونگ مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کو ریلی اور دھرنے کے حوالے سے خصوصی ٹاسک سونپ دئیے گئے ہیں، ایم ایس ایف کے کارکن ریلی اور شرکا کی حفاظت کے لئے بطور رضاکار تعینات ہوں گے۔