عابد چودھری : جناح ہاؤس حملہ،توڑپھوڑ،جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 340 سے زائد شرپسند گرفتارکر لئے ۔
لاہور پولیس نے جناح ہاؤس حملہ،توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں توڑ پھوڑ میں ملوث 340 سے زائد شرپسند گرفتارکر لئے،پولیس حکام کے مطابق شرپسندوں کی شناخت تصاویر،وڈیوز اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے کی گئی جبکہ پرتشدد کارروائیوں میں 70پولیس افسران و اہلکار زخمی ہوئے تھے؎شہر میں 27 پولیس کی گاڑیوں کو جلایا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی اور موبائل ویڈیوز کی مدد سے ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔