ویب ڈیسک:سپریم کورٹ کے 14 مئی کو پنجاب میں انتخابات کے حکم کے 4 اپریل کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی نظر ثانی کی درخواست پر سماعت کل ہوگی۔ سپریم کورٹ کے3 رکنی بنچ کے فیصلہ کےمطابق پنجاب میں الیکشن اتوار 14 مئی کو ہونا تھے لیکن کئی ہفتے پہلےہی الیکشن کمشن نے الیکشن کےانتظامات کی کوشش وسائل دستیاب نہ ہونےاور دیگر تکنیکی وجوہات کی بنا پر روک دی تھی۔
سپریم کورٹ کےچیف جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں3 رکنی خصوصی بینچ پیر 15 مئی کو کیس کی سماعت کرے گا، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر 3 رکنی خصوصی بینچ کا حصہ ہوں گے۔