پی ڈی ایم کا دھرنا آج شب ہی شروع ہونے کاامکان

PDM Dharna, Supreme Court of Pakistan, JUI, Jamiyat e Ulima e Islam, PMLN, PPP. Islamabad, City42
کیپشن: Supporters of the Pakistan Democratic Movement listen to the speeches of their leaders during an anti-government protest rally in Peshawar, Pakistan November 22, 2020 (Reuters) File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے دروازہ پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے دھرنا میں شریک ہونے کے لئے ہزاروں کارکن اتوار کی صبح اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، دوپہر تک کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، اتوار کی رات کے ابتدائی پہر کسی وقت سپریم کورٹ کےسامنے بیٹھ کر دھرنا کا غیر رسمی  آغاز کر دیا جائے گا۔ پی ڈی ایم کی قیادت نے دھرنا پیر کو کرنے کی کال دے رکھی ہے لیکن اسلام آباد میں پی ڈی ایم سے  وابستہ زرائع نے وثوق کے ساتھ بتایا کہ دھرنا کا غیر رسمی آغاز آج اتوار کی شام یا رات ہی کسی وقت کر دیا جائے گا۔ 

پی ڈی ایم کے زرائع کا کہنا ہے کہ اس دھرنا کا مقصد عدلیہ کے بعض ججوں کی جانب سے سنگین جرائم میں ملوث سابق وزیر اعظم عمران خان کو آئین اور قانون میں موجود گنجائش سے بہت آگے بڑھ کر گرفتاری سے بچانےاور ان کے خلاف مقدمات کی منصفانہ تحقیقات سے بچانے کی کوششیں بند کروانا ہے۔

اسلام آباد پہنچ چکے کارکنوں میں سے بعض نے بتایا کہ ایک مرتبہ سپریم کورٹ کےآگے بیٹھ جانے کےبعد پی ڈی ایم کےکارکن مقصد حاصل ہونے سے پہلےنہیں  اٹھیں گے۔ بعض زرائع نے بتایا کہ دھرنا  کا رسمی آغاز ہونے کے بعد قیادت اور کارکن اس امر پر متفق ہیں کہ وہ  چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور ان کے تین رکنی خصوصی بنچ میں شامل ججوں کے استعفوں کا مطالبہ کریں گے۔ دھرنا کااختتام اس مقصد کے حصول کے بعد ہی ہو گا۔

اسلام آباد پہنچ چکے کارکن بلوچستان، پختونخوا او سندھ کےمختلف علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں، اتوار کی شام اور رات بھر ملک کے دور  دراز علاقوں  سے مزید ہزاروں سیاسی کارکنوں کے اسلام آباد پہنچنے کی توقع ہےجو اس وقت راستہ میں ہیں اور اپنی قیادت سے رابطہ میں ہیں۔

اسلام آباد میں رابطہ کاری میں مصروف پی ڈی ایم کی قیادت سے وابستہ زرائع کاکہنا ہے کہ پنجاب کے مختلف شہروں اور خیبرپختونخوا کے قریبی شہروں سے پی ڈی ایم کے کارکنوں کے قافلے بھی اتوار کی شب اورپیر کی صبح تک روانہ ہونےکی تیاری کررہے ہیں۔