ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گاڑیوں کی فروخت میں بڑی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں بڑی کمی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ملک میں کاروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 54 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 

پاکستان آٹو مینوفیکچررز  ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے اپریل تک کی مدت میں ملک میں 88 ہزار 620 یونٹس مسافر کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 54 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1 لاکھ 91 ہزار238 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔