ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عامر لیاقت کا پاکستان چھوڑنے کا اعلان، حالت غیر میں آخری ویڈیو بیان

عامر لیاقت حسین، دانیا شاہ
کیپشن: Aamir Liaqaut Hussain , Dania Shah
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے ٹوئٹر پر اپنی حالت غیر میں ایک ویڈیو جاری کی ہے اور ساتھ ہی انہوں نے ہمیشہ کیلئے پاکستان کو چھوڑنے کا اعلان بھی کردیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عامر لیاقت نے لکھا کہ تھوڑی دیر بعد سرزمین پاکستان سے ہونے والے غلیظ فساد کے حوالے سے اپنا آخری بیان جاری کروں گا اور پھر ہمیشہ کے لیے رخصت ہو جاؤں گا۔ عامر لیاقت نے ہیش ٹیگ میں اللہ حافظ پاکستان بھی لکھ دیا ہے۔

واضح رہے کہ عامر لیاقت کی تیسری بیوی دانیا شاہ نے ان سے علیحدگی کیلئے عدالت سے رجوع کررکھا ہے۔ اس دوران دانیا شاہ کی جانب سے عامرلیاقت کے حوالے سے متعدد آڈیوز اور ویڈیوز بھی لیک کی گئی۔ ایک ویڈیو میں عامر لیاقت برہنہ حالت میں دکھائی دئیے جس کے بعد سوشل میڈیا پر عامر لیاقت اور دانیا شاہ دونوں پر کڑی تنقید کی گئی۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor