ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما حلیم عادل شیخ کیخلاف کراچی گلشن معمار تھانے  میں دہشتگردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ذرائع کےمطابق مقدمہ سرکاری افسر عبدالولید کی مدعیت میں درج کیا گیا،مقدمے میں دہشت گردی، جان سے مارنے کی دھمکی، اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں جبکہ گزشتہ شب حلیم عادل شیخ نے اپنے خلاف کارروائی اور سرکاری افسران کی مشکوک سرگرمیوں کی نشاندہی کی تھی۔

اس حوالے سے حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں کی مذمت کرتا ہوں، مقدمے میں جو وقت بتایا گیا ہے اس وقت میں ایک ٹی وی شو پر لائیو تھا۔

انہوں نے کہا کہ پی پی کے دور میں مجھ پر 16 مقدمے درج کیے گئے ہیں، میں سندھ کے کسی بھی شہر میں جاتا ہوں مجھ پر مقدمہ بنادیتے ہیں، امپورٹڈ حکومت کی شراکت دار سندھ حکومت خوف میں مبتلا ہے، کپتان کے ایک ٹائیگر کی للکار سے حکومتی مشینری میں پریشانی چھائی ہوئی ہے۔

انکا کہنا ہے کہ سندھ کی عوام کو حقوق کے لیے جگانا اور آزادی مانگنا اگر جرم ہے تو ہم بار بار کریں گے، امپورٹڈ حکومت کے خلاف سندھ سے بڑا مارچ ہوگا سندھ حکومت کتنے مقدمے بنائے گی