خاتون صحافی کے جنازے کی بے حرمتی، پولیس کا شرمناک اقدام

خاتون صحافی کے جنازے کی بے حرمتی، پولیس کا شرمناک اقدام
کیپشن: shireen abu akleh
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :اسرائیل کی براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والی خاتون صحافی شیریں ابو عاقلہ کے جنازے کی بے حرمتی، شرکا نے اسرائیلی پولیس کی  میت چھیننے کی کوشش ناکام بنادی ۔
 رپورٹ کے مطابق شیریں ابوعاقلہ کی نماز جنازہ میں 10ہزار افراد نے شرکت  کی ، جنازے کے شرکاء پر اسرائیلی پولیس نے لاٹھی چارج کیا جس سے بھگدڑ مچ گئی اور کئی افراد زخمی ہوئے۔ پولیس کی جانب سے جنازے کی بے حرمتی کی گئی اور میت چھیننے کی کوششیں کی جاتی رہی جسے لوگوں  نے ناکام بنادیا۔
خاتون صحافی کے جنازے میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی،اسرائیلی پولیس نے نوجوانوں پر لاٹھی چارج اور اندھا دھند آنسو گیس کی شیلنگ شروع کردی جس پر نوجوانوں  نے اسرائیلی پولیس اور حکومت کیخلاف نعرے بازی کی ۔
خیال رہے کہ الجزیرہ سے تعلق رکھنے والی فلسطینی نژاد خاتون صحافی شیریں ابو عاقلہ کو اسرائیلی فورسز نے اس وقت گولی ماری تھی جب وہ جینن میں چھاپہ مار کارروائی کی کوریج کر رہی تھیں۔