سیالکوٹ‌ شہر بند ،کیا ہونے جارہا ہے؟بڑی خبر

سیالکوٹ‌ شہر بند ،کیا ہونے جارہا ہے؟بڑی خبر
کیپشن: PTI
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے جلسے کی اجازت نہ دینے پر آج سیالکوٹ‌ شہر بند کرنے کی کال دے دی.

 پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے آج سیالکوٹ شہر بند کرنے کی کال دے دی اور کارکنان کو رات جلسہ گاہ میں رہنےکی ہدایت کردی.عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ معلوم ہوا ہے انتظامیہ جلسہ گاہ میں انتظامات کودرہم برہم کرناچاہتی ہے، پُر امن جلسہ کرنا ہمارا آئینی حق ہے.انہوں نے کہا کہ 10 روز قبل دی گئی درخواست پرآخری روزانکارکافیصلہ سنایاگیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کارکنان ریاستی طاقت کے استعمال کے خلاف مزاحمت کے لیے تیار رہیں، ریاستی مشینری کا استعمال ہوا تو آج سیالکوٹ شہر بند کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ گراؤنڈ میں جلسہ نہ کرنے دیا گیا تو سیالکوٹ کی ہر سڑک پر جلسہ ہوگا اور کسی قسم کی انارکی ہوئی تو ذمہ دار ڈی سی ، امپورٹڈ حکومت پر ہوگی۔

دوسری جانب سیالکوٹ کی ضلعی انتظامیہ نےسی ٹی آئی گراونڈ میں پی ٹی آئی کےجلسے کی درخواست کو مسترد کردیا۔ضلعی انتظامیہ کا کہناہے کہ نجی پراپرٹی کے مالکان کی رضا مندی کے بغیر کسی کو جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے سی ٹی آئی گراؤنڈ کے مالکان سے اجازت نہیں لی گئی تھی۔سی ٹی آئی گراؤنڈ امریکن مشن کی ملکیت ہے۔ضلعی انتظامیہ  کا مؤقف ہے کہ سی ٹی آئی گراؤنڈ میں جلسہ کی کال پر مسیحی کمیونٹی سراپا احتجاج ہے، جس سے امن و امان کا خطرہ ہے۔

سیالکوٹ کی ضلعی انتظامیہ کا کہناہے کہ پی ٹی آئی کو گورنمنٹ مرے کالج گراؤنڈ اور اسپورٹس جمنازیم پسرور پر جلسہ کرنے کی تجویز دی ہے، تحریک انصاف سی ٹی آئی گراؤنڈ کے علاوہ کوئی اور متبادل جگہ جلسہ کرنے کہ درخواست دے۔