ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید الفطر، اہم شاہراہوں پر گداگروں کی بھرمار

Begging Mafia Lahore
کیپشن: Begging Mafia
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی ساہی: معاشرے میں گداگری دن بدن بڑھتی جارہی ہے، پیشہ وربھکاری مستحق لوگوں کی بھی حق تلفی کرنے لگے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے باربار کارروائیوں کے باوجود شہرمیں گداگروں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عید الفطر آتے ہی گداگروں نے صوبائی دارالحکومت کا رخ کرلیا، ان میں زیادہ ترتعداد پیشہ وربھکاریوں اورنشئیوں کی ہے جبکہ مستحق لوگوں کو امدادپہنچ ہی نہیں پاتی کیونکہ جیسے ہی سگنل پر گاڑی رکتی ہے، گداگروں کی بڑی تعدادجھپٹ پڑتی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بھکاری شاہراہوں پرتنگ کرتے ہیں اورمستحق لوگوں کی حق تلفی ہوتی ہے۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ مانگنے والوں میں زیادہ تعداد نشئیوں کی ہوتی ہے، یہ باربارحوالات میں بھجوائے جانےکےباوجود اپنی روش نہیں بدلتے۔
پیشہ وربھکاری اب چھوٹے بچوں کوزیادہ استعمال کرتے ہیں، جس کی روک تھام کیلئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کو مزیدموثر کارروائیاں کرنا ہونگی۔