ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عیدالفطر کے پہلے روز ایس او پیز کی خلاف ورزی، کتنے مقدمات درج؟

عیدالفطر کے پہلے روز ایس او پیز کی خلاف ورزی، کتنے مقدمات درج؟
کیپشن: SOPs Violation
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: عیدالفطر کے پہلے روز ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 66مقدمات درج کرلئے گئے، 87 افراد کو حراست میں لے لیا گیا،فیس ماسک استعمال نہ کرنے پر 41 افراد کے خلاف کارروائی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق عیدالفطر کے پہلے روز لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے مکمل لاک ڈاؤن کے لئے سخت ترین اقدامات کئے۔ ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کا کہنا ہے کہ ایس پیز مکمل لاک ڈاؤن پر من و عن عملدرآمدکیلئے فیلڈ میں رہیں۔ عیدالفطر کے پہلے روز ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 66مقدمات درج جبکہ فیس ماسک استعمال نہ کرنے پر 41 افراد کے خلاف کارروائی کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ دیگر ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 25 مقدمات درج کئے گئے۔ عیدالفطر کے پہلے روز 87 افراد کو ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر حراست میں لیا گیا۔ لاک ڈاؤ ن کے دوران مجموعی طور پر  5 ہزار 351 مقدمات درج کئے گئے۔ شاہراہوں پر ناکہ بندی شہریوں کی نقل و حمل کو محدود کرنے کے لیے ہے۔

تر جمان آپریشنز ونگ کے مطابق ساجد کیانی نے اہلکاروں کو ماسک استعمال کرنے اور  دوران ڈیوٹی شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایت کی۔ شہریوں سے ناروا سلوک کی صورت میں محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ 

دوسری جانب کورونا وائرس کیسز میں کمی واقع ہوئی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 8 افراد وائرس سے انتقال کر گئے ، شہر میں اموات کی مجموعی تعداد 3 ہزار 806 ہو چکی ہے جبکہ شہر میں 364 مزید افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ شہر کے سرکاری و نجی ہسپتالوں میں 787 مریض زیر علاج ہیں۔