علی ساہی: گزشتہ روز رائیونڈسے 12سالہ بچے کو قتل کرکے لاش کھیتوں میں پھینکنے والاملزم پکڑا گیا، مقتول عرفان کو قریبی رشتہ دارنے بدفعلی میں ناکامی پرکلہاڑے کے وار کرکے قتل کیا۔ پولیس نے ملزم سے آلہ قتل برآمد کرکے مزیدتفتیش شروع کردی۔
تھانہ رائیونڈکے علاقہ میں بارہ سالہ عرفان 12مئی کولاپتہ ہوا جس کےاغوا کا مقدمہ عیدکے روز درج کرکے تفتیش شروع کی گئی تو اسکی لاش کھیتوں سے برآمدہوگئی۔ پولیس نے 12سالہ عرفان کے قتل کےشواہداکٹھے کرنا شروع کئے تو قاتل ملزم شبیرمقتول کے والد کاپھوپھا نکلا۔پولیس کے مطابق عرفان کو ملزم چوری چھپے موٹرسائیکل پر بٹھا کر کھیتوں لے کر گیا۔
بار سالہ عرفان کو بدفعلی میں ناکامی پر کلہاڑے کے وار کر کے قتل کردیا اور خودموقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نےسی سی ٹی وی فوٹیچز کی مدد سے ملزم شبیرکوگرفتار کرکے اس سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا۔ملزم شبیر نےانکشاف کیا ہے کہ قتل کے بعد عرفان کی لاش کو کھیتوں میں پھینک کرفرارہوگیاتھا۔
سی سی ٹی وی کیمروں میں ملزم کو عرفان کو موٹرسائیکل کے پیچھے بٹھا کرجاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ قتل کرنے کےبعد اکیلا موٹرسائیکل پر آلہ قتل سمیت واپس جاتے ہوئے نمایاں دیکھا جاسکتا ہے۔ پولیس کی زیر حراست ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ہے جبکہ انکشافات کےلئے مزید تفتیش جاری ہے۔