ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیورو کریسی کی شامت, افسر جائیں گے اب گھر

Bureaucracy alert
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: بیورو کریسی ہوجائے تگڑی، عید کے بعد وزیراعلیٰ ہوں گے اور بیوروکریسی۔ عوامی مفاد کے راستے میں آنے والا افسر جائے گا اب گھر، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بیورو کریسی کو پیغام پہنچا دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے چیف سیکرٹری کو عوامی مفاد کے کاموں میں رکاوٹ ڈالنے اور حکومتی پالیسیوں پر عمل پیرا ہونے والے افسروں کے لئے زیرو ٹالرنس پالیسی دےدی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ  وزیراعلی پنجاب اب ہر محکمے کی کارکردگی اور پالیسی پر عملدرآمد کو خود مانیٹر کریں گے۔

وزیراعلیٰ نے چیف سیکرٹری کو واضح پیغام دیا ہے کہ انتظامیہ کا کام پالیسی پر عمل درآمد کرنا ہے۔پالیسی اگر صرف فائلوں میں دفن رہے گی تو اس کو بنانے کا فائدہ نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے واضح کیا ہے کہ
عوامی مفاد کے راستے میں کوئی انتظامی افسر آیا تو  زیرو ٹالرنس ہے۔ جو روایتی گلے سڑے نظام کو تحفظ دے گا اس کی چھانٹی ہو گی۔