بارہ لاکھ سے زائد زیر التواء مقدمات, اہم فیصلہ کرلیا گیا

 بارہ لاکھ سے زائد زیر التواء مقدمات, اہم فیصلہ کرلیا گیا
کیپشن: Pending Cases
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: ماتحت عدالتوں میں ججز کی کمی کے باعث بارہ لاکھ سے زائد زیر التواء مقدمات کا معاملہ، پنجاب جوڈیشل اکیڈمی سے تربیتی کورس مکمل کرنیوالے 27 سول ججز کی اختتامی تقریب 19 مئی کو منعقد کرنے کے بعد ان کی مختلف اضلاع میں تعیناتی کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کےمطابق چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد قاسم خان پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں ہونیوالی سول ججزکی اختتامی تقریب میں خصوصی شرکت وخطاب کریں گے۔ تربیتی کورس مکمل کرنیوالوں میں15 مرد اور 12 خواتین سول ججز شامل ہیں۔کورونا وائرس کےدوران نئے بھرتی ہونیوالے 27 سول ججزنےتربیتی کورس مکمل کیا۔

سول ججز میں مس خدیجہ فاروق،حبیبہ سرفراز شیخ، شہروزشاہین، عدنان لیاقت، اقراء فاروق، ارم یوسف، سمیرا وحید، عدنان امین، نویدالرحمان، یاسر بلال، محمد ساجد بلال، محمد عفنان جاوید، راحیلہ خالد، ذیشان بٹ، اُجالا نعیم ، زارا شاہین شامل ہیں۔

سول ججز عمران انور، شہباز اکرم، شمع یاسین،محمد جواد ، سائرہ بانو، فریحہ یونس ، صباء عالم، سیدذیشان حیدر، سول ججزبلال حسن، حافظ محمد احسن اور سہیل افضل شامل ہیں۔ نئےبھرتی ہونیوالے 27 سول ججزنےآٹھ فروری دو ہزاراکیس کو ہائیکورٹ میں جوائننگ دی تھی اور 27 سول ججزکی تعیناتی کےبعدصوبہ بھرکی عدالتوں میں کام کرنیوالےسول ججز کی تعداد 1ہزار 13 ہوجائے گی۔