ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا وبا:امریکہ نے بڑا اعلان کر دیا

کورونا وبا:امریکہ نے بڑا اعلان کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) دنیا بھر میں کورونا وائرس نے پنجےگاڑ رکھے ہیں اور اموات کا سلسلہ جاری ہے، امریکہ میں ویکسین لگوانے والوں کے لیے اہم اعلان کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ کے سینٹر فار ڈیزیزز کنٹرول اینڈ پریونشن کی جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ کورونا ویکسین لگوانے والوں کے لیے انڈور، آوٹ ڈور سرگرمیوں میں ماسک پہننا یا فاصلہ رکھنا لازمی نہیں تاہم جہاز، بس، ریل کے سفر اور ائیرپورٹ، بس سٹیشز پر ماسک لگایا جا سکتا ہے۔امریکی ادارہ صحت کے ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ جن لوگوں کی قوت مدافعت کمزور ہے وہ ماسک پہننا ترک کرنے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔

بیرون ملک سے امریکا پہنچنے والوں کے لیے اب بھی لازمی ہے کہ وہ تین دن کے اندر ٹیسٹ کروائیں یا پچھلے تین ماہ کے دوران کورونا سے صحتیاب ہونے کی دستاویز دکھائیں۔امریکی صدر نے سی ڈی سی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے عظیم دن قرار دیا ہے۔صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے مکمل ویکسی نیشن کروائی ہے وہ ماسک اتار سکتے ہیں   تاہم جہاز، بس، ریل کے سفر اور ائیرپورٹ، بس سٹیشز پر ماسک ضرور لگایا جائے۔