سٹی 42:وزیراعلیٰ پنجاب کا کورونا سے بچاؤ سےمتعلق عوام کیلئے اہم پیغام، کورونا وباکا پھیلاؤ روکنے کیلئے عوام کا تعاون نہایت اہمیت کا حامل ہے،سب ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں،وزیراعلیٰٰ پنجاب
تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کورونا سے بچاؤ سےمتعلق اہم پیغام جاری کیا ہے جس میں وزیر اعلیٰ پنجا ب کا کہنا ہےکہ کورونا وباکا پھیلاؤ روکنے کیلئے عوام کا تعاون نہایت اہمیت کا حامل ہے،عوام ایس او پیز کی مسلسل پابندی کریں، سماجی فاصلے برقرار رکھنے میں ہی عافیت ہے۔عید تعطیلات میں ایس او پیز کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے احتیاط کا دامن تھام کر کورونا کے ساتھ جینا سیکھنا ہوگا،ایس او پیزپر سختی سے عملدر آمد کرایاجائے، احتیاط کرنے ہی میں سلامتی اور تحفظ ہے۔ انتظامی اقدامات کے ذریعے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ سب ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔وزیر اعلیٰ نے ہدایات جاری کیں کہ متعلقہ ادارے اور محکمے کیےجانے والے اقدامات اور گائیڈ لائنز پر ہر صورت عملدرآمد کرائیں۔حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر عملدرآمد میں کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں۔ ایس او پیز پر عملدرآمد سے کورونا سے بچاؤ ممکن ہے۔،جتنی احتیاط کریں گے، اتنا ہی شہری محفوظ رہیں گے-