شہداء کی فیملیز کیلئے عید پیکج کا اعلان

شہداء کی فیملیز کیلئے عید پیکج کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) ریلوے پولیس کا شہداء اور دوران سروس وفات پا جانے والے ملازمین کی فیملیز کو عید پیکج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی ریلوے پولیس کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز کی خصوصی ہدایت پر ریلوے پولیس کے 32 شہداء کی فیملیز کو فی کس 10,000روپے عید پیکج دیا جائے گا، دوران سروس وفات پاجانے والے 93ملازمین کی فیملیز کو فی کس 5,000 روپے عید پیکج دیا جائے گا، شہداء اور دوران سروس وفات پاجانے والے ملازمین کی فیملیز کو عید پیکج ریلوے پولیس ویلفئیر فنڈ سے دیا جائے گا۔

آئی جی ریلوے پولیس عارف نواز کا کہنا ہے کہ ریلوے پولیس کے تمام ملازمین کو تنخواہ 23 مئی سے پہلے ادا کی جائے گئی، تاکہ ملازمین عید کی خوشیاں اپنے پیاروں کے ساتھ منا سکیں۔انہوں نےکہا کہ ریلوے پولیس ملازمین کی ویلفئیر کی جانب خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ پولیس ملازمین کو  ویلفیئر فنڈ سے فی کس 25 ہزار روپے کی امدادی رقم جاری کی جائے گی۔ملک بھر میں کورونا وائرس کے خلاف دیگر متعلقہ اداروں کی طرح پولیس بھی فرنٹ لائن پر فرائض سرانجام دے رہی ہے اور کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے قرنطینہ سنٹرز، ہسپتال، ناکوں اور مارکیٹوں میں موجود ہے۔

دوران ڈیوٹی اب تک 85 سو کے قریب ملازمین کے ٹیسٹ کروائے گئے ہیں جن میں سے  285ملازمین میں کورونا وائرس مثبت آیا ہے جس میں سے 227 پولیس ملازمین زیر علاج جبکہ 58 صحتیاب ہوکر دوبارہ ڈیوٹیوں پر پہنچ چکے ہیں۔

 ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب کے حکم پر آج سے ویلفیئر فنڈ سے کوروناوائرس سے متاثرہ ملازمین کو رقم کا اجرا شروع کردیا جائے گا، صوبہ بھر سے گیارہ مئی تک پولیس کے کورونا وائرس سے متاثرہ 211 ملازمین کو 25 ہزار مالی امداد کے چیک جاری کیے جائیں گے، اسی حوالے سے تمام متاثرہ ملازمین کے نام اور شناختی کارڈ اور محکمانہ نمبر متعلقہ اضلاع و یونٹس سے منگوا لیے گئے ہیں۔

ڈی آئی جی ویلفیئر شارق کمال نے تمام ریجنز کو متاثرہ ملازمین کی فہرستیں روزانہ کی بنیاد پرویلفیئر برانچ کو بھجوانے کا مراسلہ ارسال کردیا تاکہ ہر دس دن بعد چیک جاری کیے جاسکیں، پہلے مرحلے میں آج 53 لاکھ روپے کی امدادی رقم کے چیکس جاری کیے جائیں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer