کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی، میڈیکل ٹیچنگ سرٹیفیکیٹ کورس کا تیسرا سیشن

کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی، میڈیکل ٹیچنگ سرٹیفیکیٹ کورس کا تیسرا سیشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان الیاس: ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں آن لائن تعلیمی و تدریسی سرگرمیاں جاری ہیں اس سلسلےمیں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے زیر انتظام میڈیکل ٹیچنگ سرٹیفیکیٹ کورس کے تیسرے سیشن کا انعقاد کیا گیا ہے۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں آن لائن تعلیمی و تدریسی سرگرمیاں جاری ہیں۔ اس سلسلےمیں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے زیر انتظام میڈیکل ٹیچنگ سرٹیفیکیٹ کورس کے تیسرے سیشن کا انعقاد کیا گیا ہے۔ سی ایم ٹی کورس کے آخری سیشن میں آن لائن زوم ٹیکنالوجی استعمال کی گئی کورس کا مقصد طبی شعبہ میں بہترین تدریسی و تربیتی نظام اور ڈاکٹرز میں قائدانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔

اس موقع پر وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی اسی سال میڈیکل ایجوکیشن میں 2 سالہ کورس کا آغاز کرے گی۔یہ کورس ڈاکٹرز کو اپنے اپنے شعبہ جات میں جدید تدریسی مہارت سے متعارف کراے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میڈیکل ایجوکیشن کا شعبہ جدید طبی نظام تعلیم کے تقاضوں کو پورا کرنے لے لئے ضروری ہے۔سی ایم ٹی کورس کی سر پرستی پرو وائس چانسلر پروفیسراعجاز حسین اور پروفیسر بلقیس شبیر نے کی جبکہ پروفیسر زاہد کمال صدیقی پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج ،پروفیسر ابرار اشرف علی ، پروفیسر سائرہ افضل ،ڈاکٹر خالد محمود چیمہ، ڈاکٹر نازش عمران اور ڈاکٹر مسعود جواد نے کورس کے شرکاء کو تربیت کروائی۔