ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلیٰ پنجاب کا بازاروں میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کا نوٹس

 وزیر اعلیٰ پنجاب کا بازاروں میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کا نوٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (علی اکبر،قذافی بٹ ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نےلاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد مارکیٹوں اور بازاروں میں احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مارکیٹوں اور بازاروں میں کورونا  ایس او پیز کی خلاف ورزی کانوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی کہ انتظامیہ اور پولیس حکام مارکیٹوں اور بازاروں کے حوالے سے ایس اوپیز پر عملدر آمد یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے عوام کو بچانے کیلئے تمام احتیاطی اقدامات پرعمل کیا جائے،عوام کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ بلاضرورت باہر نہ نکلیں، لاک ڈاؤن میں نرمی عام طبقات کی معاشی مشکلات کو مدنظررکھ کر کی گئی اور کاروبار کو ایس او پیز کے ساتھ مشروط کیا گیا ہے، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی ہوگی، شہری احتیاط کا دامن نہ چھوڑیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن یاسر ہمایوں نے ملاقات کی، صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن یاسر ہمایوں نے بورڈز آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے چیف منسٹر فنڈ برائے کورونا کنٹرول میں 45 لاکھ 42 ہزار روپے کا چیک دیا، چیک پنجاب کے 9 تعلیمی بورڈز کے افسروں اور عملے کی جانب سے چیف منسٹر فنڈ میں عطیہ کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تعلیمی بورڈز کی جانب سے چیف منسٹر فنڈ میں رقم عطیہ کرنے پر افسروں اور عملے کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر فنڈ برائے کورونا کنٹرول میں آنے والی پائی پائی کے امین ہیں اور فنڈانتہائی شفاف انداز سے حق داروں تک پہنچایا جائے گا، پاکستانی قوم آزمائش میں ہمیشہ سرخرو رہی ہے ، کورونا کا پھیلاؤ روکنے کےلئے عوام کو حکومتی اقدامات پر من و عن عملدرآمد کرنا ہو گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب انصاف امداد پروگرام کے تحت پہلے 2روز میں مستحق خاندانوں میں 3ارب روپے سے زائد کی مالی امداد تقسیم کی گئی اب تک 2 لاکھ 70 ہزار سے زائد مستحق خاندانوں کو مالی امدادشفاف طریقے سے دے چکے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer