ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاق کے بعد پنجاب میں بھی نیا معاشی کھلاڑی لانے کا فیصلہ

وفاق کے بعد پنجاب میں بھی نیا معاشی کھلاڑی لانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی اکبر ) وزیراعلیٰ پنجاب  کے سیاسی مشیر اکرم چودھری سے استعفیٰ لے لیا گیا، معاشی ماہر سلمان شاہ کو مشیر وزیراعلیٰ پنجاب بنائے جانے کا امکان ہے۔

مشیر وزیراعلیٰ پنجاب اکرم چودھری سے استعفیٰ لیے لیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب اکرم چودھری کو ایوان وزیراعظم کی جانب سے پیغام دیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے عہدہ سے مستعفی ہوجائیں، جس کے بعد اکرم چودھری کی جانب سے استعفی وزیراعلیٰ پنجاب کو بجھوا دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وفاقی وزیر خزانہ سلمان شاہ کو مشیر وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کیلئے اکرم چودھری سے استعفی لیا گیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے اکرم چودھری کو مشیر کے مساوی کوئی عہدہ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

واضع رہے کہ اکرم چودھری نہ صرف وزیراعلیٰ پنجاب کے با اعتماد ساتھی ہیں بلکہ پنجاب کابینہ کے تشکیل کے وقت ہی ان کا مشیر نامزد کیا گیا تھا. ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اکرم چودھری اور وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل کے درمیان بھی اختلاف ہیں۔