ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے پی ایچ ڈی اور ایم فل طلبا پر بجلی گرا دی

ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے پی ایچ ڈی اور ایم فل طلبا پر بجلی گرا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اکمل سومرو ) ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے پنجاب یونیورسٹی کے پی ایچ ڈی اور ایم فل پروگرامز بند کرا دیے، زیر تعلیم سکالرز کو بروقت ڈگریاں مکمل نہ کرانے پر ایچ ای سی نے پنجاب یونیورسٹی میں 27 پی ایچ ڈی اور 33 ایم فل ڈگری پروگرامز بند کرائے۔

ایچ ای سی کی کوالٹی ایشورنس ایجنسی کی رپورٹ کی بنیاد پر پنجاب یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی اور ایم فل ڈگریوں میں مزید داخلے بند کر دیے گئے ہیں۔ ڈاکٹر عدنان سرور خان کی سربراہی میں پنجاب یونیورسٹی کے پی ایچ ڈی اور ایم فل ڈگریوں کا جائزہ لیا گیا۔ شعبوں کے سربراہان کی جانب سے سکالرز کی درست معلومات فراہم نہ کرنے، مطلوبہ فیکلٹی کی سہولیات نہ ہونے اور زیرتعلیم طلباء کی ڈگریاں بروقت مکمل نہ کرانے پر کارروائی کی گئی۔

ایچ ای سی نے27 شعبوں میں پی ایچ ڈی ڈگریوں میں داخلے روک دیے ہیں اور 33 ایم فل ڈگریوں میں مزید داخلوں کی اجازت نہیں ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے 55 پی ایچ ڈی پروگرامز میں 2 ہزار 90 سکالرز جبکہ یونیورسٹی کے ایم فل ایم ایس کے 69 پروگرامز میں 5598 سکالرز زیر تعلیم ہیں۔ پی ایچ ڈی سکالرز کی ڈگریاں مکمل ہونے تک نئے داخلے نہیں کیے جاسکتے۔