ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو: کرپشن سکینڈل کے ملزمان کو ترقیاں دینے کا فیصلہ

لیسکو: کرپشن سکینڈل کے ملزمان کو ترقیاں دینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لیسکو اقبال ٹاون ڈویژن میں گھوسٹ پنشنرز کی مد میں بائیس کروڑ روپے کے کرپشن سکینڈل کے ملزمان پر فرد جرم عائد ہونے کے باوجود گریڈ انیس میں ترقی دینے کا فیصلہ کر لیا گیا، پیپکو نے نیب، ایف آئی اے اور کمپنی میں زیرالتواء انکوائریز کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق لیسکو اقبال ٹاون ڈویژن میں بائیس کروڑ روپے کے سکینڈل کے ملزمان کو ترقی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پیپکو نے ایکسیئن رمضان بٹ، رائے اصغر، محمود احمد اور محمد اقبال کے کوائف طلب کر لئے ہیں۔  مذکورہ افسران پر بائیس کروڑ روپے کے غبن کیس میں فرد جرم عائد کی جا چکی ہے، ایف آئی اے نے سکینڈل کی تحقیقات کر کے چالان عدالت میں جمع کروا رکھا ہے، پیپکو نے لیسکو کے افسران کو چیف انجینئر اور سپرنٹنڈنگ انجینئر کے عہدے پر ترقی دینے کیلئے کوائف مانگے ہیں جبکہ افسران کیخلاف کسی بھی قسم کی زیر التواء محکمانہ انکوائری کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔

مراسلےمیں ماضی میں ہونیوالی انکوائریزاوران پرسزا کی تفصیلات بھی فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، چیف انجینئر کیلئے ضیاء انصاری، مشتاق علی قمر، معین شریف، محمد امین، عاصم رضا، محمد فاضل مسعود اور احمد فوادکےکوائف مانگ لئے گئے ہیں۔  اسی طرح گریڈ19 پرترقی دینے کیلئےعزیزالرحمن، محمد نعیم، امتیازحسین، محمد حنیف، طارق محمود، سلمان مجیدبٹ، شفقت اللہ ورک، محمد زبیر ناصر، اعجازاحمداورمحمداخلاق کے کوائف طلب کئے گئے ہیں۔     

Shazia Bashir

Content Writer