ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیئرمین ایف بی آر نے ٹیکس افسران کو چھاپہ مار کارروائیوں سے روک دیا

چیئرمین ایف بی آر نے ٹیکس افسران کو چھاپہ مار کارروائیوں سے روک دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: چیئرمین ایف بی آر نے ٹیکس افسران کو چھاپہ مار کارروائیوں اور کمپنی مالکان کو آگاہ کئے بغیر ایکٹیوٹیکس پیئرلسٹ سے نام خارج کرنے سے روک دیا،  غیر رجسٹرڈ کاروباری احاطوں پر بھی چھاپہ مار کارروائی سے قبل چیئرمین اور ممبر آپریشنز سے اجازت لینا ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایف بی آر کی طرف سے ٹیکس دفاتر کے چیف کمشنرز کے نام ڈائریکٹیو جاری کردیا گیا ہے، چیئرمین ایف بی آر نے افسران پر کمپنیوں کے نام ازخود اچانک "ایکٹیو ٹیکس پیئرلسٹ" سے خارج کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔ ریجنل ٹیکس دفاتر اور لارج ٹیکس پیئریونٹس کے افسران کسی بھی ٹیکس گزار کمپنی کا نام ازخود اچانک" اے ٹی ایل لسٹ" سے خارج نہیں کرسکیں گے، نام ایکٹیو ٹیکس پیئرلسٹ سے خارج کرنے سے24 گھنٹے قبل متعلقہ کمپنی کے سی ای او یا مالک کو آگاہ کرنا ہوگا۔

 جبکہ نام نکالنے کے اسباب اور مالکان کو آگاہ کرنے کے ثبوت چیئرمین ایف بی آر اور ممبر آپریشنز کو بھجوانے کے پابند ہونگے، چیئرمین ایف بی آر نے ٹیکس نیٹ میں موجود کاروباری احاطوں میں چھاپہ مار کارروائیوں سے بھی روک دیا ہے۔  غیر رجسٹرڈ کاروباری احاطوں میں بھی چھاپوں کیلئے چیئرمین ایف بی آر اور ممبر آپریشنز ان لینڈریونیو سے اجازت لینا بھی لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer